حویلی سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

راولپنڈی(پاکستان امیج) حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، رات ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وزیر امور کشمیر کے دورہ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل واقع ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *