حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد

لاہور(پاکستان امیج) حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک اہم کارروائی کی، جس میں پولیس کے ساتھ مل کر گاڑی نمبر BRV-422 کو تونسہ روڈ پر روک کر تلاشی لی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران مبلغ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون برآمد کرلیے۔ علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرکے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *