حنا خان نے بیماری کے باعث کیریئر پر پڑنے والے اثرات پر لب کشائی کردی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان جوکہ ان دنوں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، یہ بیماری انکے کیرئیرپر کس طرح اثر انداز ہوئی اداکارہ نے بآلاخر لب کشائی کردی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حنا خان نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کے کام پر گہرا اثر ڈالا اور خراب صحت کے باعث انہیں دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔حنا خان کے مطابق،کچھ پروجیکٹس تھے جن پر میں کام شروع کرنے والی تھی، لیکن باہمی مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو دو تین مہینے میں ٹھیک ہو جائے اس میں ایک سال یا ڈیڑھ سال بھی لگ سکتا ہے۔حنا خان نے بتایا کہ، لوگوں کے پاس ڈیڈ لائنز ہوتی ہیں اس لیے انہیں مجھے ان پراجیکٹس کو مسترد کرنا پڑا حالانکہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا۔ ٹھیک ہونا اہم تھا شروع میں یہ سب مجھے متاثر کرتا تھالیکن اب مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *