حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس میں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گی۔

اس سے قبل مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں اہلخانہ نے کہا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *