حمیرا اصغر کیس: فلیٹ کی چابیاں مل گئیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کاکہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کی چابیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، فلیٹ کے مرکزی دروازے کی 3چابیاں فلیٹ کے اندر سے ملی ہیں جبکہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور اداکارہ کی سابقہ گھریلو ملازمہ شامل تفتیش ہیں۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی گئی ہے، تمام لوگ اکتوبر2024 تک حمیرا اصغر سے رابطے میں تھے جبکہ حمیرا کی ملازمہ 2024 میں ملازمت چھوڑ کے جاچکی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں، انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے باہر اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *