حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی ،عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنےکی ہدایت کردی،جسٹس علی باقر نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے 1100ووٹوں سے شکست دی گئی ہے،فارم 45کے مطابق جیت چکا ہوں،فارم 47میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم جاری کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *