حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہناتھا کہ ان کے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، این اے 129کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں

یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *