حمائما ملک نے اپنے سب سے پہلے کرش کا نام بتادیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نےا نکشاف کیا ہے کہ سب سے پہلے کر ش سلمان خان تھے، شوبز میں مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہوں ۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں صرف معیاری کا م کروں گی جس پر عمل کررہی ہوں ، اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کرتے کہا کہ سلمان خان کی بہت بڑی پرستار ہوں، بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈ خریدا کرتی تھی، مجھے سلمان کی وجہ سے فلموں میں دلچسپی ہوئی اور ان سے ہی متاثر ہونے کے بعد میں نے اداکارہ بننا چاہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بہت شکرگزار ہوں جن کی محبت کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے، اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں میرے چاہنے والوں کا بہت عمل ہے میری مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کی کوشش ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں شائقین نے جتنی مجھے محبت دی ہے میں اس کو فراموش نہیں کرسکتی محنت پر یقین رکھتی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *