حفیظ کو آسٹریلیا سے سیریز میں پاکستان کے فائدہ اٹھانے کی اُمید

لاہور(پاکستان امیج)سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم سے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط کمبینیشن تشکیل دینے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، یہ رواں برس پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہوگی۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا تاہم فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو اب تک صرف 10 ون ڈے میچز ملے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ان میچز میں بہترین وسائل بروئے کار لا کر مضبوط اسکواڈ تیار کرے گی۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان نے 5 ون ڈے سیریز کھیلیں جن میں 3 بیرون ملک ہار جبکہ 2 ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *