حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج) حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق ویزے 82 پاکستانی زائرین کو جاری کئے گئے ہیں، ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے، دہلی میں سالانہ عرس کا انعقاد 19 سے 25 اکتوبر ہے ، زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *