حسن علی نے شاداب خان سے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ مانگ لی

لاہور(پاکستان امیج)فاسٹ باولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا۔ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے ، قومی کرکٹ ٹیم نےگزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلا لیکن بدقسمتی سے پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا۔

میچ بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، جس کے باعث نیپال کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی۔اتوار کو قومی کرکٹر شاداب خان نے ایکس( ٹوئٹر) پر بس میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ’ہم اپنا اگلا میچ لاہور میں کھیل رہے ہیں۔شاداب نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ آئیے دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے فینز کتنے پرجوش ہیں۔ اسٹیڈیم میں جذبے کے ساتھ اپنے جھنڈے لائیں، پاکستان زندہ باد۔

تاہم شاداب کی پوسٹ پر حسن علی نے لکھا کہ ‘بھائی میں میچ دیکھنے آنا چاہتا ہوں، مجھے ایک ٹکٹ مل جائے گا پلیز’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *