’’حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی ‘‘ حرا خان نے بیان جاری کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ حرا حان کا کہنا ہے کہ حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقاداکارہ حرا خان حال ہی میں شوہر و اداکار ارسلان خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی جیسے مقدس رشتے پر بندھنے سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی۔

حرا خان نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ آپ کی زندگی میں کام کے حوالے سے رکاوٹ آجائے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے، ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔

اس دوران اداکارہ نے شوہر نے کہا کہ جب آپ نے بعد میں بھی شادی کرنی ہے تو پہلے کرلیں، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ شادی بعد میں کرلیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیت صاف نہیں، مجھے ایک متوازن زندگی کی چاہت تھی، اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا ہے جس کیلئے میں چاہتا تھا کہ میں جب گھر جاؤں تو کوئی وہاں موجود ہو اور شادی کے بعد مجھے ایسا ساتھی مل گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *