حدیقہ کیانی اور ہمایوں سعیدکی رومانوی میوزک ویڈیو نے دھوم مچادی

لاہور (پاکستان امیج) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی نئی میوزک ویڈیو باری تھانی نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بوہے باریاں اور یاد سجن دی آئی جیسے گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے اپنے میوزک کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے دیے جبکہ انکی اداکاری کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔حال ہی میں یو ٹیوب چینل پر گلوکارہ کی نئی میوزک ویڈیو جاری کی گئی جس میں اداکار ہمایوں سعید کو بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا۔

اس میوزک ویڈیو میں سجی سنوری حدیقہ کیانی اور ہمایوں سعید کے رومانس سے بھرپور مناظر شامل ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

میوزک ویڈیو منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے نہ صرف اس گانے کے بول پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی حدیقہ کیانی اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو بھی بھرپور پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *