اسلام آباد (پاکستان امیج)حج 2026 کیلئے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
وزارت مذہبی امور کےمطابق حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپےکی دوسری قسط جمع کرا دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے سہولت کیلئے یکمشت کی بجائے دو اقساط میں رقم وصول کی،وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پروصول کی تھیں۔
Pakistan Image