حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر جلد دوبارہ وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس کے دوران وزرات کے حکام نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں اس سال حج اخراجات 11 لاکھ سے کم ہوں۔دوسری جانب پرائیوٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کمپنوں کی تعداد کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

وزارت کے مطابق سعودی عرب کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 163 کمپنوں کو 46 میں ضم کیا ، پرائیوٹ ٹور آپریٹرز یہ فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *