حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز اسلام آباد سے 428 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی پرواز 428 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیواز کے مطابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا، قومی ائیر لائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عازمین کیلئے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہونگے، ہر حاجی کو خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا، راستہ بھولنے کی صورت میں ایپلی کیشن مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *