اسلام آباد (پاکستان امیج ) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے آئین کےآرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر دیا ۔
حامد میر نے کہا ہے کہ آئین کےآرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ غیر متوقع نہیں ہے،کیا یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھل گیا ہے۔
انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام”کیپٹل ٹاک ” میں کیا ۔ پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے بھی شرکت کی ۔
پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اچھی خبریں کل یا پرسوں سے آنا شروع ہوجائیں گی۔
Pakistan Image