حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

اسلام آباد(پاکستان امیج) حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے۔

آئی ایم ایف سے چند روز میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالرز فنڈز ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 ارب 50کروڑ 96لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 5ارب 55کروڑ 29 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95کروڑ 67لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر مزید طاقتور، کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہو سکتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email