لاہور(پاکستان امیج)سہ ملکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہو نے والے فاسٹ بولر حارث رؤف باہر ہو گئے،ان کے متبادل قومی فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولر عاکف جاوید کو شامل کرلیاگیا، عاکف جاوید کو ٹرائی نیشن سیریز کے سکواڈ میں شامل کیاگیا، عاکف جاوید کو حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، حارث رؤف انجری کی وجہ سے تین ملکی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔
Pakistan Image