حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے، مریم نواز شریف

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر اپنے پیغام میں ریسکیو 1122 سروس فراہم کرنے والے ریسکیورز اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے بروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، حادثات اور ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ محفوظ اور صحت مند معاشرے کے لیے عوام میں فرسٹ ایڈ کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے تمام تر میسر وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب گولڈن آورز کے دوران مریض کے یقینی علاج کے لیے ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہے، جبکہ حکومت پنجاب ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن بوٹس کے ذریعے فرسٹ ایڈ اور ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 دن رات انسانیت کی خدمت اور حادثات کے شکار افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سونے اور چاندی کے بھاؤ میں کمی؟ جانیے اتوار 13 ستمبر کو فی تولہ کتنے میں ہے دستیاب

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز اتوار 13 ستمبر 2026 کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *