جے یو آئی اور ہماری جنرل سیٹیں برابر تو مخصوس نشستیں کیوں نہیں؟ن لیگ کے وکیل کے الیکشن کمیشن میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن میں کے پی سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی اور ہماری جنرل سیٹیں برابر تو مخصوس نشستیں کیوں نہیں،ہمیں 8اور جے یو آئی کو 10سیٹیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟دونوں جماعتوں کو 9،9مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں تھیں،قانون کےمطابق نشستیں برابر ہونےپر ٹاس ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں کے پی سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں5رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل مسلم لیگ ن نےکہاکہ میرے امیدوار کو 22فروری کو نوٹیفائی کیاگیا،اس کے 3دن تو اسی روز سے شمار ہوتے ہیں،اب میرے امیدوار کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، جے یو آئی اور ہماری جنرل سیٹیں برابر تو مخصوس نشستیں کیوں نہیں،ہمیں 8اور جے یو آئی کو 10سیٹیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟دونوں جماعتوں کو 9،9مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں تھیں،قانون کےمطابق نشستیں برابر ہونےپر ٹاس ہو سکتا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں ہم ایک سیٹ جیتے ہیں،عام انتخابات نتائج کےمطابق نشستیں دی جائیں، ضمنی انتخابات کے مطابق نہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن دو مراحل میں ہوئے،پہلے تو سنی اتحاد کونسل والا معاملہ حل نہیں ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *