لاہور (پاکستان امیج )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان طلبہ مبینہ طور پر ہراساں کیئے جانے پر اپنے اسسٹنٹ پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ایک طالبہ اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں داخل ہوتی ہیں اور ان کے سر پر فائلیں دے مارتی ہیں جبکہ چند مزید طالبات بھی ایک طرف کھڑی ہیں۔
ویڈیو میں طالبہ اسسٹنٹ پروفیسر کو متعدد بار فائلوں سے مارتی ہیں اور بال بھی نوچتی ہیں۔ طالبہ کو اسسٹنٹ پروفیسر پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر نے نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Pakistan Image