جیکب آباد؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد(پاکستان امیج)جیکب آبادمیں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جیکب آبادکے قریب جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حکام کاکہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر پہلے دھماکا ہوا، جس کے باعث بوگیاں پٹری سے اتریں ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا مزید کہناتھا کہ واقعہ مویشی منڈی کے قریب پیش آیا، جعفر ایکسپریس پنجاب سے کوئٹہ جارہی تھی،دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، ریلوے ٹریک بھی تقریباً6فٹ ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *