جیویلین تھروکے قومی ہیروارشد ندیم کو چیئرمین سینیٹ نے انعام سے نواز دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو چیک پیش کرتے ہوئے اولمپکس اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی اسپانسرشپ کےلیے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ارشد ندیم نے چیئرمین سینیٹ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *