‘جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں’، سپریم کورٹ کا قیدیوں کے رہائی قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا، ریمارکس میں کہا کہ جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ پروبیشن پر رہائی کے قوانین کا فعال ہونا یقینی بنائیں۔ جسٹس اطہر من اللہ کا تحریر کردہ 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے ملک بھر کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے آئینی حقوق کی فراہمی ناممکن ہو چکی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں عدم سہولیات کے شکار افراد کی اکثریت غریبوں کی ہے جن کو ریاست بھی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا نہیں کر رہی۔ فوجداری نظام بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال اور انصآف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *