جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی فیملی کے ساتھ خاص ملاقات، خفیہ شادی کی افواہیں پھر گرم

نیویارک(پاکستان امیج)جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ اور بیٹی کے ساتھ پیرس میں وقت گزارنے کی تصاویر نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیجی حدید کو اتوار کے روز پیرس کی ایک مصروف سڑک پر بریڈلی کوپر کی والدہ گلوریا اور ان کی بیٹی لیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ تینوں ایک ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں، جس سے گیگی کی بریڈلی کی فیملی کے ساتھ قربت بھی نمایاں ہوئی۔

گیگی نے اس موقع پر سفید بغیر آستین کی شرٹ کے ساتھ پیلے رنگ کی وائیڈ لیگ پینٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے بالوں کی چوٹی، بڑے چشمے اور گولڈ ایئررنگز بھی پہنے ہوئے تھے۔

خفیہ شادی کی افواہیں کیوں تیز ہوئیں؟

جیجی اور بریڈلی کے حوالے سے شادی کی افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب دونوں کو حال ہی میں ہاتھوں میں گولڈ ویڈنگ رنگز کے ساتھ دیکھا گیا۔

اس سے قبل ایک اندرونی ذریعے نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے نیویارک میں خاموشی سے شادی کر لی ہے، جس کے بعد وہ فرانس منتقل ہوئے جہاں بریڈلی اپنی نئی فلم ’اوشنز الیون‘ کے پری کوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *