جہانگیر ترین نے کس کو اپنا لیڈر کہہ دیا؟ وزیراعظم بنانے اور ساتھ کام کرنے کا بھی اعلان

ملتان (پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ حکومت بنے گی تو نوازشریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو گی تو عوام ترقی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیاب کیا تو 8 فروری کے بعد ملکی معیشت کو چمکا دیں گے۔ لاکھوں کی تعداد میں ملازمنوں کے مواقع ملیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ شیر ہو یا عقاب سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے، مجھے اللہ تعالیٰ نے جو عطا کیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر بنا رہا ہوں۔ کوشش کروں گا کہ لوگوں کی جانب سے لگائی امیدوں پر پورا اتروں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *