جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے دونوں حلقے ہار گئے

لودھراں(پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ملتان کے بعد لودھراں کی قومی اسمبلی کی نشست سے بھی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین ملتان اور لودھراں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں اترے تھے،تاہم انہیں دونوں حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑے، ملتان میں عامر ڈوگر سے شکست کے بعد لودھراں میں ن لیگ کے صدیق بلوچ نے بھی انہیں شکست سے دوچار کیا۔

لودھراں کے حلقے این اے 155 میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو شکست ہو گئی، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔

اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو این اے 149 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر کے ہاتھوں دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *