جھنگ: رشتے سے انکار پر ملزم نے ماموں کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا

جھنگ (پاکستان امیج)جھنگ میں رشتے سے انکار پر ملزم نے زہردے کرماموں کی بیٹی کو قتل کردیا۔ 18 سال کی کنزہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق 18 سال کی کنزہ کو ملزم نے تھانہ سیٹلائٹ کی حدود سے بہانے سے اغوا کیا اور زیلی چیز کھلا کر مار ڈالا۔

ایڈیشنل ایس پی عابد ظفر کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسلام آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کی طالبہ تھی، سمسٹر ختم ہونے کے بعد یہ واپس اپنے گھر آرہی تھی راستے میں اسے اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رشتہ مانگنے پر لڑکی کے والدین نے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے میں نے طیش میں آکر لڑکی کو قتل کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *