جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پر وائرل

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق بھارتی اداکارہ نے کم عمری میں اپنی تصاویر فحش ویب سائٹس پر پائے جانے کا انکشاف کیا، یہ انکشاف انہوں نے بھارتی فلموں کے ہدایت کار کرن جوہر کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 12 یا 13 برس کی تھی تو والدہ (سری دیوی) کے ہمراہ ایک تقریب میں گئی جہاں میڈیا کے لوگوں نے میری تصاویر کیمروں میں محفوظ کرلیں اور پھر سوشل میڈیا پر تمام تصاویر وائرل کردیں جس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری تصاویر نازیبا مواد والی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

جھانوی کپور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسکول میں میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *