جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت یہ فیصلہ لیا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے کوئی مدد نہیں لیں گی۔جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی والدہ سری دیوی سے مدد نہ لینے کا فیصلہ، اُن کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا اور ندامت ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی چھاپ سے بچنا چاہتی تھیں اس لئے اگر سری دیوی نے کوئی ایکشن کیا تھا تو وہ اس سے الٹ انداز میں اسے کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں کہا کہ وہ اپنی ماں کو فلم سیٹ پر آنے سے منع کرتی تھیں اور اب انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، وہ بطور ایک سپر سٹار ان کی بہت مدد کرسکتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *