جو شخص پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاکہ جو شخص پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف یونیورسٹی کو موصول ہونیوالی شکایات پر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں،9مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں،وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اوکسفورڑیونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہئے،عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیڈروں کے ہوتے ہیں،ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *