جو جادو کے الزامات لگا رہا ہے وہ ثبوت دے، خاندان میں کوئی جادو کا سوچ بھی نہیں سکتا: مریم ریاض وٹو

اسلام آباد(پاکستان امیج)بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے حالیہ الزامات اور دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کے آرٹیکل میں حقائق کی درستگی کیلئے پیغام بھیجاہے، ہمارے خاندان میں کوئی جادو کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

سماء کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے دوپٹہ نہ لینے کی بات درست نہیں، جو جادو کے الزامات لگا رہا ہے وہ ثبوت دے، بشریٰ بی بی کی شادی 18 سال کی عمر سے بھی پہلے ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، جھوٹے الزامات پی ٹی آئی کے اندر سے پھیلائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے بڑے بڑے فیصلے کیے،ان کے پیچھے بشریٰ بی بی نہیں تھیں، شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے مشورے کرتےہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *