کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے 19 سال قبل ہونے والے اپنے نکاح کے خوبصورت اور دلچسپ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
جویریہ نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور نکاح کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپلوڈ کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے پرانے اور خوبصورت لمحات کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے شادی کا روایتی فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے ۔
اداکارہ نے ایک دوسری پوسٹ میں نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یادگار لمحہ‘۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں جویریہ کا مقررکردہ حق مہر بھی معلوم ہوتا ہے جو 51 ہزار روپے تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کے ’ہاں‘ کہنے کے بعد قاضی صاحب اداکار سعود سے دلچسپ انداز میں بار بار ’ہاں‘ کہلوارہے ہیں۔ جس پر وہاں موجود مہمان بھی محظوظ ہورہے ہیں۔
Pakistan Image