جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد(پاکستان امیج)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہو گیا؟اے ٹی سی عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے ، نوٹس بھی ہو گیا ہے،ڈیوٹی جج نے کہاکہ شریک ملزمان کیساتھ ہی پرویز الٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *