جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ؛علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 27اپریل تک توسیع

اسلام آباد(پاکستان امیج)جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور،سابق سینیٹر شبلی فراز اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27اپریل تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور سابق سینیٹر شبلی فراز عدالت کے رو برو پیش ہوئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سےاستفسار کیا آپ کو تفتیش کیلئے شبلی فراز چاہئیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی،عدالت نے علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 27اپریل تک توسیع کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *