جوفیصلے محسن نقوی کو لینے تھے انہوں نے نہیں لیے، احمد شہزاد ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج )جوفیصلے محسن نقوی کو لینے تھے انہوں نے نہیں لیے، احمد شہزاد ایک بار پھر کھل کر بول پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے کرکٹ نظر انداز ہورہی ہے یہ وقت کرکٹ کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے۔کرکٹ پورے پاکستان کو جوڑتی ہے ۔جوفیصلے محسن نقوی کو لینے تھے انہوں نے نہیں لیے۔ وہ لوگ جو گروپنگ میں ملوث تھے ان ہی لوگوں کو دوباہ رکھ لیا گیا۔ ان کا پلان یہ تھا کہ بنگلہ دیش سے تو جیت ہی جائیں گے عوام کا غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے گا۔بنگلہ دیش بھی آپ کوہرا کر چلا گیا۔

انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں کی ، پروگرام میں سابق کرکٹرسکندر بخت نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *