جن کے پاس امیدوار بھی نہیں ہیں وہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کر رہے ہیں، طلال چوہدری

اوکاڑہ (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جن کے پاس امیدوار بھی نہیں ہیں وہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کاشکوہ کرنے سے قبل ہماری پیشیاں دیکھی جائیں، 7 گھنٹے میں ختم ہونے والا مقدمہ 7 سال سے لٹک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی کو اس وقت امن دیا، جب ان کا وہاں کونسلر بھی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں ہر فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا، ہمیں 16 مہینوں کی حکومت کے فیصلوں پر پشیمانی نہیں۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سیاسی اثاثہ داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، ملکی مسائل حل کرنے کے لیے ٹیم صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایسے الیکشن کرائے جائیں، جس کے نتائج سب تسلیم کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *