جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ڈپریشن، کیا پاکستانی علاقوں کو کوئی خطرہ ہے؟

کراچی(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ڈپریشن موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ڈپریشن نے 24 گھنٹوں میں شمال مشرق میں حرکت کی ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، ڈپریشن بھارتی علاقے لکشدیپ سے 340 کلومیٹر شمال مغرب میں بحیرہ عرب پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *