جنوبی وزیرستان لوئر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل طوئی خلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بارشوں سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلیں، باغات اور سولر سسٹم شدید متاثر ہوئے۔ گندم کی تیار فصلوں سمیت کپاس، ٹماٹر، مونگ پھلی اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

متاثرین نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر سروے ٹیمیں بھیجی جائیں، متاثرہ کسانوں کو جلد مالی امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *