جنوبی وزیرستان، کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان(پاکستان امیج) جنوبی وزیرستان میں بارش سے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں گزشتہ شب پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے مسلسل بارشوں سے کچے کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی جس میں سب افراد سو رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *