جنوبی افریقہ کے کپتان کا ورلڈ کپ سے قبل بھارت سے واپس اپنے ملک جانے کا فیصلہ ، لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *