جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آ گئے

جنوبی افریقہ (پاکستان امیج)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ ( Pak vs south africa ) کے لئے پلیئنگ الیون پر غور کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی باؤلنگ سے متاثر ہیں اور انہیں ڈیبیو کرانے کے حق میں ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے نام شامل ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *