جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے آن لائن نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی

لندن (پاکستان امیج) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے نکاح کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سحر مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر یہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اس نو بیاہتاجوڑے کو میچنگ رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سحر مرزا اپنے شوہر سے ملنے کے لیے پاکستان سے برطانیہ پہنچی تھیں،انہوں نے ایئر پورٹ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔اس مختصر سی ویڈیو میں سحر اپنے شوہر کے ساتھ گلے مل رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کو ویڈیو میں صحیح سے نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

اب سحر مرزانے اپنے فالوورز کا گلہ دور کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اپنے نئے نویلے دولہے کے ساتھ واضح تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *