جناح ہاؤس حملہ کیس؛ پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہوگا،عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا، تھانہ شادمان پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا، پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کرارکھے ہیں۔

سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہاکہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوگا، ،جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے،جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے،ملزمان کو روز جیل سے عدالت لاہور اور واپس لے جانا مشکل کام ہے،ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اے ٹی سی رولز کے تحت جناح ہاؤس حملہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت خارج ہوئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *