جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور(پاکستان امیج)جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ اور دیگر نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کیں تھی ،لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *