جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی۔
روز نا مہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری لوگوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔
محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا۔
چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ہم قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں، ہم دیکھیں گے میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *