کراچی (پاکستان امیج) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ہمیں ٹیکس نہیں جمع کرنے دے رہی،جماعت اسلامی نہیں چاہتی کراچی اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ روز پریس کانفرنس میں مایوسی کو فروغ دیتے ہیں، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی اپنے پیروں پر کھڑا ہو،کراچی کی منفی چیزوں کو مثبت چیزوں سے تبدیل کریں گے اور کمی، کوتاہیوں کو دور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں فراہم کریں گے، کراچی چڑیا گھر میں مچھلی گھر طویل عرصے سے بند تھا، چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کی ضرورت ہے،چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار تک لانے کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے، چڑیا گھر میں مچھلی گھر کو بحال کیا ہے، چڑیا گھر کو مزید بہتر بنائیں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ہم تنقید کو بھی مثبت طرح سے لیتے ہیں، کچرے سے ہم بجلی اور گیس پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اختیارات نہیں، ہم نے پانی مافیا کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے، ہم مافیا کا حصہ نہیں، کے ایم سی کی زمین پر جم خانہ بن گئے ہیں اور ادائیگی نہیں کی جاتی، پی آئی ڈی سی پر جانا دشوار تھا، وہاں پارکننگ ختم کرائی گئی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image