جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان

راولپنڈی (پاکستان امیج )بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔
جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لئے ناممکن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو سکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے،ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *