جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ، آغاز لاہور میں دھرنے سے ہو گا

لاہور(پاکستان امیج)جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا بجلی کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں اضافے کا معاملے پر جماعت اسلامی آج لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا 3 روز تک جاری رہے گا ، مال روڈ پر دھرنا ساڑھے تین بجے سہ پہر شروع ہو گا ، دھرنے کی تیاریاں اور انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق قیادت کریں گے ۔

قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جماعت اسلامی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر سپریم کورٹ بھی جائے گی ، دھرنا پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، نائب امیر لیاقت بلوچ ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور دیگر دھرنے سے خطاب کریں گے ۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق لاہور کے بعد کوئٹہ 24 ستمبر اور کراچی 6 اکتوبر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے ہونگے ، ہماری احتجاجی تحریک پرامن ہے جلاؤ گھیراؤ مقصد نہیں ہے ،حکومت کو قیمتوں میں ظالمانہ اضافے واپس لینے ہونگے۔سراج الحق دھرنے میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *